بنوں اور ملحقہ وزیرستان کےعوام کیلئےپاک فوج کیجانب سےتحفہ

12:49 PM, 5 May, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: بنوں اور ملحقہ وزیرستان کے عوام کیلئے پاک فوج کی جانب سے جدید طبی سہولیات سے آراستہ فوجی ہسپتال  کی توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی ایم ایچ بنوں میں فوجی اور سویلین دونوں علاج کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔سی ایم ایچ بنوں 200 بیڈز پر مشتمل ہے۔

توسیع کے بعد ہسپتال میں جدید  ITC بنا دی گئی ہے جوکہ کارڈیئک مانیٹرنگ، وینٹیلیٹرز، آئسولیشن سینٹرز سمیت سات جدید آپریشن تھئیٹرز اور آرتھوپیڈک سرجری کی سہولیات پر مشتمل ہے۔

بنوں اور وزیرستان سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو اب سی ایم ایچ بنوں میں ہی معیاری طبی سہولیات فراہم ہو سکیں گی اور انہیں علاج کے لئے  کئی سو کلومیٹر دور پشاور نہیں جانا پڑے گا۔ پاک فوج کے ڈاکٹرز 24 گھنٹے مریضوں کی نگہداشت پر معمور ہوں گے۔

پاک فوج کے اس قدم پر علاقہ مکینوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اس اہم مدد پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں