پاکستان ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح، جنوبی کوریا کو شکست دیدی

05:45 PM, 5 May, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان :   پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو شکست دے دی ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے میچ صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیتا۔

گرین شرٹس کی جانب سے شاہد حنان، صفیان خان، لیاقت ارشد اور علی غضنفر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے میں چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں