مولانا طارق جمیل کو شادی کی پیشکش،معروف عالم دین نے سب بتا دیا

06:10 PM, 5 May, 2024

(ویب ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 4 سے 5 سال پہلے تک لڑکیاں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے دوسری شادی نہ کرنے کا سوال کیا جس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اگر وہ دوسری شادی کرتے تو  پھر مولانا طارق جمیل یہ مولانا نہ ہوتے، کیونکہ مجھے یک سو ہوکر اپنی طاقت کو تبلیغ پر لگانا ہے تو یہ قربانی دینی پڑے گی۔

پوڈ کاسٹ میں مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا کہ 4،5 سال پہلے تک خود لڑکیاں فون کرکے کہتی تھیں آپ سے شادی کرنی ہے،انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ مجھے شادی کے دوسرے تیسرے سال سے ہی شادی کی پیشکش آنا شروع ہو گئی تھیں۔

مسکراتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اگر 4 شادیاں کرلیتا تو پھر 20 بچے بھی ہوتے، پھر یہ تبلیغ کا کام نہ ہوتا، میری اہلیہ نے میری سخت ترین زندگی میں خوب وفا کی، اُس کی وفا بھی میرے لئے رکاوٹ تھی کہ میں دوسری بیوی کو لے کر آؤں۔

مزیدخبریں