واٹس ایپ نے  فون اسٹوریج کو بچانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا

06:30 PM, 5 May, 2024

(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ کی جانب سے تصاویر اور ویڈیو ز کے باعث فون اسٹوریج  بھر جانے کا منفرد حل نکال لیا ہے۔

معروف  میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں  چیٹس سے موصول ہونے والی تصاویر  اور ویڈیوز  کے باعث صارفین کی فون اسٹوریج فل ہوجاتی ہے لیکن واٹس ایپ نے اب اسکا ایک منفرد حل نکال لیا ہے۔جس سے فون کی اسٹوریج کو بچایا جا سکے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔اسے فل الحال بیٹا ورژن کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔ تمام صارفین کو یہ جلد یہ فیچر دستیاب ہوجائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   واٹس ایپ  کی جانب سے  ہوم فیڈ کے چیٹ فلٹرز کی طرح اسٹوریج منیجمنٹ کے لیے بھی 3 فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آل، ان ریڈ (unread) اور گروپس نامی ان فلٹرز سے آپ جان سکیں گے کہ  کونسے کانٹیکٹ،  گروپ یا  چینلز واٹس ایپ کی اسٹوریج کو سب سے زیادہ بھرتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے  سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا اور پھر مینیج اسٹوریج میں جائیں، جہاں آپ مختلف اعدادوشمار دیکھ سکتے ہیں۔وہاں اسٹوریج ڈیٹیلز کے نیچے آپ ان فلٹرز کو دیکھ سکیں گے۔ادھر ہر انفرادی اکاؤنٹ، چینلز یا گروپ کے آگے لکھا ہوگا کہ  اس کی میڈیا فائلز نے فون اسٹوریج کو کتنا بھرا ہے۔

مزیدخبریں