(ویب ڈیسک)معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کی وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لئے2 کروڑ روپے میں وکیل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ اور عامر لیاقت حسین کی ازدواجی زندگی کے مسائل کسی سے ڈھکے چھپے نہیں تھے، دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی متنازع اور نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت کی زندگی میں طوفان برپا ہوا جس نے انہیں شدید ڈپریشن کا مریض بناکر موت کی نیند سلا دیا۔
عامر لیاقت کی موت کے بعد دانیہ شاہ ان کی وراثت سے اپنا حصہ بھی حاصل کرنا چاہتی تھی جس کی خواہش لیے ایک بار پھر انہوں نے قانون کا دروازہ کھٹکھٹالیا،سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دانیہ شاہ کو اپنے وکیل کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
وکیل نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ دانیہ نے انہیں وراثت کا کیس لڑنے کے لئے 2 کروڑ روپے دیے ہیں۔
وکیل نے کہا’سب مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتے ہیں تو آج میں بتادیتا ہوں کہ میں اللہ کے بندوں کی مدد کرتا ہوں جس کے صلے میں اللہ میری مدد کرتا ہے‘، عامر لیاقت سے ملنے والی وراثت حاصل کرنے کے لئے دانیہ شاہ نے میری مدد طلب کی۔
وکیل نے دانیہ شاہ کی وراثت ان تک پہنچانے کا وعدہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی وراثت سے حصہ ضرور ملے گا۔
دانیہ شاہ کی جانب سے وکیل کو 2 کروڑ روپے فیس دینے کا سن کر سوشل میڈیا صارفین حیران و پریشان ہوگئے۔صارفین نے طنزیہ انداز میں دانیہ شاہ کے وکیل کو موسمی وکیل کا لقب دیتے ہوئے عجیب و غریب تبصرے شروع کردیے۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ ایسا وکیل ہے جو بیوہ کو بھی طلاق دلواسکتا ہے۔