ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

03:46 AM, 5 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ اسلام آباد میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، سیالکواٹ اورگوجرانوالہ میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ صوبہ کے پی کے بیشتر بالائی اضلاع مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کوئٹہ سمیت شمالی اضلا ع میں سرد ر ہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی بر فباری کی توقع ہے۔
مزیدخبریں