آئی فون 14 کم قیمت میں حیرت انگیز فیچرز دے گا
03:47 AM, 5 Nov, 2021
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) آئی فون 14 اگلے سال لانچ ہونے جا رہا ہے، لیکن ابھی سے اس کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں۔ اطلاعات تھیں کہ اس سیریز کا ڈیزائن بالکل مختلف ہوگا۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپل ایک نئی چپ استعمال کرے گا، جس سے صارفین مزید فیچر حاصل کر سکیں گے۔ ایپل نے حال ہی میں آئی فون 13 سیریز کا آغاز کیا ہے۔ اس کے فوراً بعد آئی فون 14 کے حوالے سے خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔ اس فون کے حوالے سے کئی لیکس منظر عام پر آچکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فون کا ڈیزائن بالکل نیا اور دیدہ زیب بنایا جائے گا۔ یہ فون آئندہ سال 2022ء میں لانچ کیا جائے گا۔ ایپل دنیا کی پہلی کمپنی ہوگی جو 3nm پر مبنی ڈیوائسز کو بڑے پیمانے پر پیداوار میں لائے گی۔ 5nm سے 3nm ہونے کا مطلب ہے کہ ڈیوائس میں زیادہ جگہ دستیاب ہوگی اور زیادہ چپس لگائی جا سکتی ہیں جس سے فون کی کارکردگی بھی بڑھے گی۔ یہ بجلی کی کھپت کو بھی کم کرتا ہے اور بیٹری کی زندگی کو بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ آنے والے آئی فون کی قیمت بھی کم ہوگی۔ ایپل نے ابھی تک اگلے آئی فون کے لیے کچھ ظاہر نہیں کیا لیکن حالیہ لیکس سے معلوم ہوا ہے کہ آئی فون 14 کا ڈیزائن بالکل مختلف ہونے والا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو کئی سالوں بعد صارفین کو کچھ نیا ملے گا۔