شعیب اختر کا بڑے پن کا مظاہرہ، نعمان نیاز کو معاف کردیا

05:12 AM, 5 Nov, 2021

احمد علی
لاہور: ( پبلک نیوز) پاکستان کے لیجنڈ بائولر شعیب اختر نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی وی سپورٹس کے اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایک بیان میں شعیب اختر کیساتھ رویے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ نیشنل ٹی وی پر جو کچھ مجھ سے سرزد ہوا اور اس کے جواب میں جو بھی ردعمل دیا گیا، میں تسلیم کرتا ہوں کہ وہ بالکل جائز تھا۔ ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ میں نے آن ائیر جو کچھ بھی کیا، مجھے وہ کرنے کا بالکل بھی حق نہیں تھا۔ میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے ایک بار نہیں بلکہ ہزار بار معافی مانگتا ہوں۔ https://twitter.com/shoaib100mph/status/1456326314693169154?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1456326314693169154%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F268610- اس کے بعد ایک نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں شعیب اختر شریک ہوئے اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے قومی اداروں اور قوم کی عزت کی خاطر انھیں معاف کرتا ہوں۔ شعیب اختر نے پی ٹٰی وی سے اپنا استعفیٰ دینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا تھا کہ آئندہ کسی بھی سٹار کیساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کبھی اپنے دل میں کسی کیلئے بھی نفرت نہیں رکھ سکتا۔ پی ٹی وی پر جب میرے ساتھ یہ واقعہ رونما ہوا تو میں نے انھیں وقت دیا کہ وہ معافی مانگ کر معاملے کو ختم کر دیں لیکن جب ایسا نہ ہوا تو مجبوراً مجھے استعفیٰ دینا پڑا۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سلسلے میں پی ٹی وی سپورٹس پر جاری پروگرام کی براہ راست نشریات کے دوران اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر کیساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے ان کو پروگرام سے اٹھ کر چلے جانے کا کہا تھا۔
مزیدخبریں