2 خاندانوں نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کردیا

09:27 AM, 5 Nov, 2021

احمد علی
اٹک: (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بار بار کہا گیا کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا، 2018 میں خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت دی. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5سال میں پتہ چلے گا کہ پاکستان میں غربت کم ہوئی کہ نہیں، حکومت اگرعلاج کی سہولت نہ دےسکےتو یہ شرمناک ہے،خیبرپختونخوا کی تاریخ ہے کبھی ایک پارٹی کو دوسری بار حکومت نہیں دیتے، ہم نے خیبرپختونخوا میں لوگوں کے حالات بہتر کیے، سیاحت کو فروغ دیا. انکا کہنا تھا کہ 30سالوں میں یہ 2 خاندان امیر ہو گئے ملک پیچھے چلا گیا، پہلی بار طویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے،5سال میں پتہ چلے گا کہ پاکستان میں غربت کم ہوئی کہ نہیں. ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش بھی ہم سے آگے نکل گیا، پاکستان میں ساری ترقی تھوڑے سے علاقےمیں ہوئی،ہرحکومت کی اپنی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں، کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی کےلیے کام کرنا ترجیح ہے،آٹا،گھی اور دالوں پر30فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دینگے،خطے میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے.
مزیدخبریں