پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،6 نومبر 2021

04:24 PM, 5 Nov, 2021

احمد علی
وزیراعظم نےقوم کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق آگاہ کیاتھا، وفاقی وزیر اسد عمرکہتے ہیں6ماہ کے دوران ٹیکسز میں 450 ارب روپے کمی کی گئی، آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہونےجارہاہے، آئی ایم ایف نےکہا ہےکہ قیمتوں میں اضافہ ضروری ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نوٹس لینے سے قیمتیں مزید بڑھتی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے عوام کا بھرکس نکل گیا،200 ارب ڈالر تو واپس نہیں ہوئے لیکن مہنگائی ،بیروزگاری اور بداخلاقی کا سونامی ضرور آگیا، کہا موجودہ حکمرانوں نے قوم کو چینی اور آٹے کی مد میں کروڑوں کا چونا لگایا۔ غریب آدمی دووقت کی روٹی کھانےمیں پریشانی کاشکار ہے، پی پی رہنما بیرسٹر مرتضی وہاب کہتے ہیں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیز ہیں، عورت ہو مرد ہو ہر شخص پی ٹی آئی ایم ایف کی پالیسی سے پریشان ہے، ملک کو تباہی کے اس دہانے پر پہنچا کر یہ اتنا جھوٹ بولتے ہیں کے اخلاقیات کا بھی بحران ہے۔ سندھ میں ڈاکو راج ہے،امن و امان کی صورتحال خراب ہے، سندھ کے عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے، وفاقی وزیرمملکت فرخ حبیب کہتے ہیں صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں کوتاہی دکھا رہی ہے، صوبے کو اندھیر نگری چوپٹ راج بنارکھا ہے، حکومت نے پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کم کرکےعوام کوریلیف دیا۔ پاکستان میں مہنگا، بھارت میں سستا، مودی سرکار نے نے دیوالی کے موقع پر پٹرول پر 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کردی، متعدد صوبائی حکومتوں نے بھی پٹرولیم مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کمی کردی، ٹیکس میں کمی کے بعد دہلی میں پٹرول 103.97 اور ممبئی میں 109.98 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
مزیدخبریں