حکومتی وعدہ پورانہ ہونے پربلاول بھٹو حکومت سے ناراض،CEC کا اجلاس طلب

12:58 PM, 5 Nov, 2024

ویب ڈیسک: ذرائع کا کہنا ہے کہ وعدوں سے مکرنا، مشاورت سے فرار اور کوآرڈینیشن سے انکار، بلاول بھٹو حکومت سے ناراض ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو نے بطور احتجاج گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا، بلاول بھٹو  کا کہنا ہےکہ حکومت نے جوڈیشل کمیٹی میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ پی پی پی کے مستقبل کا فیصلہ اب پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، بلاول بھٹو وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

مزیدخبریں