پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے درمیان "انڈس شیلڈ-چائنیز" مشق اختتام پذیر

02:57 PM, 5 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان میں پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کی مشترکہ " انڈس شیلڈ-چائنیز مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چینی لڑاکا طیارے J-10C اور J-16 اور پاک فضائیہ نے JF-17 بلاک III اور J-10C کے ساتھ فضائی مشق میں شمولیت اختیار کی۔

انڈس شیلڈ مشق میں جدید AESA ریڈار، طویل رینج BVR میزائل اور HQ-22 ڈیفنس سسٹم کا استعمال کیا گیا۔ 

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اور چین کی مشترکہ مشق، فضائی حربی مہارت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش ہے۔ پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے درمیان جدید فضائی جنگی حکمت عملی کی مشق کا کامیاب انعقاد ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انڈس شیلڈ-چائنیز مشق کا مقصد پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ چینی طیاروں اور جدید اسلحہ کے ساتھ انڈس شیلڈ میں پاکستان کا کامیاب کردار ہے۔

مزیدخبریں