ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان تاجکستان بارڈر پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4اعشاریہ5 ریکارڈ ہوئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 110 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کا مرکز افغانستان، تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔