نازیبا ویڈیوز وائرل؛ متھیرا کاموقف سامنے آ گیا

10:38 AM, 5 Oct, 2021

حسان عبداللہ
ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا نے ان سے منسوب نازیبا ویڈیوز کی تردید کر دی. اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ اور گیم شو ہوسٹ متھیرا نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنیوالی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے ۔ اپنے انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز گردش کررہی ہیں جنہیں مجھ سے منسوب کیا جا رہا ہے ، یہ ایڈیٹ شدہ ویڈیو زہیں اور انکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے. متھیرا نے مزید کہا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کو سزا ضرور ملے گی۔
مزیدخبریں