اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

12:10 PM, 5 Oct, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مطابق وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 86 شہری ڈینگی کا شکار۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 657 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ اب تک ڈینگی کے باعث 3 افراد جان بحق ہو چکے گئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 66 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 435 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 20 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 222 مریض موجود ہیں۔
مزیدخبریں