طارق باجوہ معاون خصوصی خزانہ تعینات، نوٹیفیکیشن جاری
10:33 AM, 5 Oct, 2022
اسلام آباد:سابق گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ تعینات کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کردی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طارق باجوہ کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے کابینہ کی تعداد بڑھ کر 75 ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 29 پر پہنچ گئی جبکہ وزیر اعظم کے 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں ہے۔ مفتاح اسماعیل بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں ، جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں ، وفاقی وزراء 35،وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔