بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ، 1 پائلٹ ہلاک

10:59 AM, 5 Oct, 2022

احمد علی
بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے علاقے تمانگ میں گر کر تباہ ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اروناچل پردیش میں توانگ کے قریب فارورڈ ایریا میں معمول کی پرواز کے دوران چیتا ہیلی کاپٹر کے گرنے سے آرمی ایوی ایشن کا ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔ دونوں پائلٹوں کو قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ، پائلٹوں میں سے ایک جو شدید طور پر زخمی تھا،علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مزیدخبریں