انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 64 پیسے سستا ہو گیا
12:08 PM, 5 Oct, 2022
کراچی : انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ڈالر انٹر بینک میں 1 روپے 64 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 224 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 200 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ڈالر کی قیمت میں 22 ستمبر سے ہی 15.71روپے کی کمی ہوئی اور 22 ستمبر کو ڈالر 239 روپے 71 پیسے پر تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 177 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور کاروبار کے دوران انڈیکس 41 ہزار 527 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔