عمران خان میرے وزیراعظم ہیں،حریم شاہ

12:14 PM, 5 Oct, 2022

احمد علی
لاہور: پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایتی ہوں اور عمران خان میرے وزیراعظم ہیں۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرے خلاف چلنے والے کیس میں انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہوں کیونکہ میں نے صرف ایک تفریح میں ویڈیو بنائی تھی۔ دو دفعہ مجھے کورٹ سے ریلیف ملا ہے میں کچھ مسائل کی وجہ سے نہیں آرہی تھی ۔ حریم شاہ نے کہا کہ اللہ نے کبھی ناکام نہیں کی، مجھے ہر مشن میں کامیابی ملی ہے .لوگ سمجھ رہے تھے کہ مجھے ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ میں اب پاکستان سے شفٹ ہوگئی ہوں ایک سال بعد واپس آئی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سپورٹ کر تی ہوں عمران خان میرے وزیراعظم ہیں، اقتدارسے جانے کے بعداللہ تعالیٰ نےعمران خان کو پہلے سے بھی زیادہ عزت دی ہے۔ سیاست میں آرہی ہو یا نہیں یہ ابھی نہیں بتا سکتی۔ حریم شاہ نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈارجیسے لوگ واپس آسکتے ہیں تو دوسروں کو بھی آنا چاہیے۔ لندن کی عدالتوں سے ریلیف ملنے کے بعد بانی ایم کیو ایم کو بھی وطن واپس آنا چاہیے.
مزیدخبریں