چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 12 اکتوبر کو طلب کرلیا

05:11 PM, 5 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 12 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائےگا،جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد سمیت دیگر کی مستقلی پر غور ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوارحسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس شان گل کی مستقلی پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن جسٹس راحیل کامران کو مستقل کرنے پر بھی غور کرے گا۔ خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ایڈیشنل ججز کی مدت میں6 ماہ کی مزید توسیع کی گئی تھی۔
مزیدخبریں