عمران خان نے اپنی اصل تاریخ پیدائش بتا دی
05:24 PM, 5 Oct, 2022
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے لاہور میں 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور اس دوران اپنی اصل تاریخ پیدائش بھی بتا دی ۔ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آج لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اپنی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ عمران خان نے کارکنوں کو ’ہیپی برتھ ڈے‘ کے نعروں کے جواب میں بتایا کہ میری اصل سالگرہ کی تاریخ 5 اکتوبر ہی ہے، پاسپورٹ پر غلطی سے تاریخ پیدائش 25 نومبر لکھی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان جب 70 سال کا ہوجائے تو اس کو اس کی سالگرہ یاد نہیں کرائی جاتی۔