تائیوان میں سمندری طوفان سے تقصان ، 190 افراد زخمی

03:59 PM, 5 Oct, 2023

احمد علی
سمندری طوفان کوئینو کے باعث تائیوان کے جنوبی حصے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 190 افراد زخمی ہو گئےہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تائیوان کی 2 مقامی ایئر لائنز نے اپنی زیادہ تر پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور طوفان آج صبح 4 کیٹگری کی شدت سے جزیرہ نما ہینگ چن سے ٹکرایا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفان نے آبنائے تائیوان سے گزر کر اب چین کا رخ کر لیا ہے۔
مزیدخبریں