اسلام آباد سےمیرےبھائی کوبھی گرفتارکرلیاگیا:اسد قیصر

10:21 AM, 5 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے میرے بھائی عدنان خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ڈی چوک میں احتجاج اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اگلے حکم کا انتظار کریں گے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا، پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے تھے۔

مزیدخبریں