پی ٹی آئی احتجاج،لاہورمیں موبائل انٹرنیٹ سروس کنٹرولڈ،سوشل میڈیا بندکرنےکافیصلہ

11:26 AM, 5 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے  مختلف اضلاع  میں آج  موبائل   انٹرنیٹ سروس  کنٹرولڈ رہے گی،موبائل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی بھی بندش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ سروس مکمل طور بند کی جاسکے گی،کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے گی، پنجاب کے بڑے 4 شہروں لاہور،راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں سروس جزوی طور پر معطل کی جائے،موبائل انٹرنٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ نظریہ ضرورت کے مطابق کیا جائے گا۔

زرائع کا کہنا ہےکہ کن شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیٹ سروس معطل کی جارہی ہے،گزشتہ روز بھی مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ جزوی طور پر بند رہا۔

مزیدخبریں