پی ٹی آئی احتجاج کی نئی حکمت عملی تیار

01:00 PM, 5 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ایک ویڈیو پیغام میں پارٹی کارکنوں کو اسلام آباد میں احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کل ( اتوار) سے صوبہ پنجاب میں ضلعی سطح پر احتجاج منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد نہیں آ پا رہے وہ اپنے اپنے اضلاع میں احتجاج کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی پنجاب اور لاہور اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کے کارکن لاہور کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو کارکن اسلام آباد پہنچ چکے ہیں یا شہر سے باہر قریب کے علاقوں میں موجود ہیں وہ ڈی چوک میں ہی احتجاج کریں گے، جب کہ مغربی اور جنوبی پنجاب کےافراد اپنے اپنے اضلاع میں احتجاج کا اہتمام کریں۔

مزیدخبریں