پی ٹی آئی جےشنکر کو شہداء کی تباہ شدہ یادگاروں پر بھی لے جائے،عرفان صدیقی

02:50 PM, 5 Oct, 2024

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو شہداء کے تباہ مزاروں پر بھی لے جائے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بیرسٹر سیف کے بیان میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیرِ خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت دی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ یہ کر کے پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں گے۔

مزیدخبریں