میں میانوالی سےپہنچ گئی،لیڈرکدھر ہیں؟گرفتارخاتون ورکرکاسوال

03:27 PM, 5 Oct, 2024

ویب ڈیسک: مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا معاملہ، احتجاج کیلئے میانوالی سے لاہور پہنچنے والی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے پی ٹی آئی کا جھنڈا اور پمفلٹ تھام رکھا تھا، خاتون نے لیڈر شپ کے مینار پاکستان نا پہنچنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

پولیس اہلکار نے خاتون کو گاڑی میں منتقل کر دیا اور پی ٹی آئی کا جھنڈا بھی قبضے میں لے لیا۔

مزیدخبریں