کنٹینرز اور گاڑیاں نہ چھوڑنے پرگڈز ٹرانسپورٹڑز کی ہڑتال کی دھمکی

04:21 PM, 5 Oct, 2024

ویب ڈیسک: گڈز ٹرانسپورٹڑز کی ہڑتال کی دھمکی،گڈز ٹرانسپورٹ نے احتجاج کے لئے پکڑے گئے کنٹینرز اور گاڑیاں فوری چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن سندھ اسمبلی و صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس و چیرمین اعوان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہےکہ اگر کنیٹینرز اور گاڑیاں نہ چھوڑی گئی تو ملک بھر میں ہڑتال کریں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں احتجاج کو روکنے کے لئے 3100 کینٹرز پکڑے گئے ہیں،گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، احتجاج کو روکنے کے لئے کوئی اور حل نکالے جائیں،ہم ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو کیوں یرغمال بنایا جاتا ہے،ان دنوں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے کینٹینرز والی گاڑیوں کو روک کر پولیس سڑکیں بلاک کرتی ہے۔ ڈرائیورز پر تشدد کیا جاتا ہے اور موٹروے پولیس ایکسل لوڈ کی آڑ میں ناجائز چلان کر رہی ہے۔

مزیدخبریں