علی امین گنڈا پور ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے، سرکاری ذرائع

04:42 PM, 5 Oct, 2024

ویب ڈیسک: سرکاری ذرائع نے خبر دی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ 

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار  کرنے کی خبر غلط ہے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف ریاست کے خلاف حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ جس کے تحت وزیراعلیٰ کے پی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔بتایا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد ناصر رضوی نے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا۔

مزیدخبریں