ویب ڈیسک: انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اولی پوپ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بین اسٹوکس انجری سے نجات نہ پاسکے۔
اعلان کردہ پلیئنگ الیون میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، جوروٹ، ہیری بروک ،جیمی اسمتھ شامل ہیں۔ کرس ووکس، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور شعیب بشیر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر برائیڈن کارس ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
ای سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین اسٹوکس ابھی ہیمسٹرنگ انجری سے ری کور کریں گے۔ بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں اولی پوپ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جیک لیچ کی جنوری میں دورہ بھارت کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی۔ زیک کرالی انگلی کے فریکچر سے مکمل صحت یاب ہونے پر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔