ویب ڈیسک: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے تقریبا 3 گھنٹے تک ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا, سیریز سے پہلے انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا،، کپتان بین اسٹوکس پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، اولی پاپ انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے.
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کو سخت سیکورٹی میں اسٹیڈیم پہنچا یا گیا۔ پاکستان کی ٹیم نے ایک دن آرام کے بعد ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا, جبکہ انگلینڈ ٹیم کےکھلاڑیوں نے مسلسل دوسرے روز ملتان کے گرم موسم میں خوب پسینہ بہایا,دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ سے سیشن کا آغاز کیا۔
پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی ، جبکہ آج سلپ فیلڈرز کو سلپ میں کیچز پکڑنے کی خصوصی مشقیں کروائی گئیں, انگلینڈ کی ٹیم میں ریحان احمد ، شعیب بشیر سمیت اسپنر نے آج بھرپور ٹریننگ کی,بیٹرز نے نیٹ میں خوب جان لگائی جبکہ کپتان بین اسٹوکس نے ہلکی پھلکی دوڑ لگائی اور نیٹ میں بیٹنگ کی۔
تاہم ٹریننگ کے اختتام پر بین اسٹوکس کو فٹنس مسائل کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر کیا گیا, انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ کے میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔
ای سی بی کے مطابق بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں اولی پاپ ٹیم کی قیادت کریں گے, دیگر کھلاڑیوں میں بین ڈکٹ، زیک کرالی، جو روٹ ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس ، گس اٹکنسن ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں.