میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ، فیسوں سے متعلق مراسلہ جاری

06:45 PM, 5 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لاہور  سمیت پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے،  تمام نجی کالجز اپنی سالانہ فیس کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کے پابند ہونگے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نجی میڈیکل کالجز کے مالکان اور پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق   تمام نجی کالجز ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کا فیس سٹرکچر اپنی ویب سائٹس پر نمایاں طور پر ظاہر کریں،ہدایت کی گئی کہ تمام نجی کالجوں کو سیشن 25-2024 کا سالانہ فیس سٹرکچر 11 اکتوبر تک یو ایچ ایس اور پی ایم ڈی سی کو بھجوایں۔

مراسلے کےمتن میں کہا کہ پی ایم ڈی سی ایکٹ کے سیکشن (7)20 کے تحت کالجز ہر سال کی علیحدہ علیحدہ فیس اپنی ویب سائٹس پر ڈالنے کے پابند ہیں،نجی کالجز اپنے اپنے پراسپیکٹس بھی اپنی ویب سائٹس پر جاری کردیں۔ 

پی ایم ڈی سی قواعد و ضوابط کے تحت طلبہ کو اپنی فیس قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت حاصل ہوگی،طلبہ سہ ماہی، چھ ماہی اور سالانہ بنیادوں پر دیس کی ادائیگی کرسکتے ہیں،چھ ماہی ادائیگی پر فیس میں دو فیصد اور سالانہ یک مشت ادائیگی پر چار فیصد رعایت دی جائے گی۔

طلبہ کی سہولت کی پیش نظر تمام معلومات ظاہر ہونی چاہئیں تاکہ انہیں فیصلے میں آسانی ہو،پنجاب کے سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے یو ایچ ایس کے زیر اہتمام ہوں گے،داخلوں کا شیڈول پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل جاری کرے گی۔

مزیدخبریں