ویب ڈیسک: ایڈووکیٹ مہر فدا حسین کے مطابق پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایڈووکیٹ مہر فدا حسین کا کہنا تھا کہ پارلیمانی لیڈر زرتاج گل گھر میں سو رہی تھیں، 100 سے زائد پولیس ایلکار اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد زرتاج گل کو لیکر گئے، بغیر جوتے اور دوپٹے زرتاج گل کو گرفتار کر کے لیکر گئے، ویڈیو بنانے والوں کے موبائلز چھین لیے گئے، سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔