مفتاح اسماعیل کی اسد عمر، لیگی رہنما محمد زبیر سے اہم ملاقات

07:46 PM, 5 Oct, 2024

ویب ڈیسک: کراچی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو ،عوام پاکستان پارٹی کی اعلیٰ قیادت تنظیمی ڈھانچے کو منظم کرنے کے لیے سرگرم ، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کے ناراض رہنما سابق گورنر سندھ محمد زبیر ، پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر سے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، مفتاح اسماعیل نے اپنی پارٹی منشور بھی پیش کیا،مفتاح اسماعیل کی کراچی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات بھی ہوئیْ۔

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما محمدزبیر نے کہا کہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ہے، شاہد خاقان عباسی ،مفتاح اسماعیل سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما رابطے میں ہیں،کسی بھی سیاست جماعت میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہیں کیا،سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق جلد فیصلہ کرونگا۔

مزیدخبریں