پی ٹی آئی کا احتجاج کب تک رہیگا؟ حماد اظہر نے اگلا پلان بتا دیا

08:01 PM, 5 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد اور لاہور میں احتجاج کب تک جاری رہے گا؟ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ایکس پر اہم ٹویٹ کیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے اپنے آفیشل ’ ایکس‘ اکاونٹ پر پیغام جاری کیا گیا جس میں احتجاج سے متعلق لائحہ عمل بتایا گیا، حماد اظہر ٹویٹ میں لکھا کہ ’تحریک انصاف کی پولیٹکل کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کے پرامن احتجاج جاری رہیں گے۔

 رینجرز کا KPK ہاؤس پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علی امین بظاہر اس وقت حبس بے جا میں ہیں، گرفتاریوں کی صورت میں متبادل قیادت موجود ہے جو احتجاج لیڈ کرے گی۔


قبل ازیں وزیراعلیٰ کے پی کے کی گرفتاری کی خبریں سامنے آئی تھیں، گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے 05 نومبر تک علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی جس کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تحریری حکمنامہ کے مطابق درخواست گزار صوبے کا وزیر اعلیٰ ہے، درخواست گزار نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کرلیا ہے اس لئے درخواست کو جزوی طور پر منظور کیا جاتا ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے ادارے علی امین کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کریں،عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار 5 نومبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائے۔

مزیدخبریں