علی امین گنڈا پور گرفتار یا حراست میں؟ حقیقت کھل کرسامنے آگئی

08:11 PM, 5 Oct, 2024

ویب ڈیسک: علی امین گنڈا پور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لئے جانے کی افوائیں بے بنیاد، علی امین گنڈا پور کو  نا ہی گرفتار اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق علی امین گنڈا پور کی گرفتاری یا حراست میں لے جانے کی بے بنیاد افواہیں اڑائی جارہی ہیں، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

 دوسری جانب سیکورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جا رھا ہے اور اس سلسلے میں گولی چلانے کی خبریں بالکل بے بنیاد  اور گمراہ کن ہیں،مصدقہ اطلاعات آنے تک قیاس آرائیوں اور افواؤں سے گریز کیا جائے۔

مزیدخبریں