سید علی گیلانی کے اہلخانہ پر مقدمہ شرمناک حرکت ہے

06:43 AM, 5 Sep, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کے اہلخانہ پر غداری کا مقدمہ درج کرنے پر بھارتی قابض انتظامیہ اور مودی حکومت کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حرکت نازیوں سے متاثر آر ایس ایس ، بی جے پی کے ہاتھوں شرمناک مثال ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں بھارتی قابض انتظامیہ کے اس شرمناک الزام کے حوالے سے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کا لنک ہی شیئر کروادیا ہے جس میں اس ایف آئی آر کی خبر دی گئی تھی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1434395732371378179 سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ” پہلے 92 سالہ سید علی گیلانی جو محترم ترین اور بااصول کشمیری رہنماؤں میں سے ایک ہیں ، کا جسدِ خاکی چھیننا اور پھر ان کے اہلِ خانہ کیخلاف مقدمہ قائم کرنا نازیوں سے متاثر آرایس ایس-بی جے پی سرکار کے ہاتھوں ہندوستان کے سفاکیت پر گرنے کی ایک اور شرمناک مثال ہے“۔
مزیدخبریں