دادو: سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

09:19 AM, 5 Sep, 2021

حسان عبداللہ

دادو (پبلک نیوز)‌ گورکھ ہل اسٹیشن کے کھاول لک کے قریب ویگو گاڑی الٹ گئی ۔ گاڑی میں سوار پانچ افراد موقع پر جا ں بحق ہوگئے ہیں جن کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دادو کے علاقے گورکھ ہل اسٹیشن سے واپسی پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ویگو گاڑی الٹ گئی، حادثہ میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے . حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جارہا ہے.

خوفناک حادثہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی . ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں مختیار، محمدسلیم اللہ رند، اسلم سیال اور واحد بخش کہکرانی شامل ہیں .

مزیدخبریں