پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،5ستمبر 2021
10:19 AM, 5 Sep, 2021
برطانوی ٹی وی کی طرف سے پوچھا گیا کہ کیا وہ طالبان کے سینئر لوگوں سے ملیں گے تو جنرل فیض حمید نے کہا ،”ابھی میں اس حوالے سے واضح نہیں ہوں اور پاکستانی سفیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاید میٹنگ کا بندوبست کر دیں۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں جنرل فیض حمید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا ، آپ پریشان نہ ہوں۔ ہم نے افغانستان سے 10ہزار لوگوں کا انخلا کیا ہے، 4 ہزار لوگ افغانستان سے آئے ہیں، اس سے زیادہ افغانستان گئے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں توقع کرتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس ائی افغانستان گئے ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے؟ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف پراپیگنڈا کررہا ہے، خطے میں تبدیلی آنے والی ہے، ممکن ہے ایک نیا بلاک بننے والا ہو، افغانستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، نریندر مودی کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، مودی اتنا بزدل ہے کہ کشمیر میں آزادی کے نعرے برداشت نہیں کرسکا، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کا استعارہ ہیں، افغان مسئلے پر بھارتی میڈیا کی عجیب بیان بازی چل رہی ہے، افغانستان سے متعلق ہماری پالیسی دنیا کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کے اہلخانہ پر غداری کا مقدمہ درج کرنے پر بھارتی قابض انتظامیہ اور مودی حکومت کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حرکت نازیوں سے متاثر آر ایس ایس ، بی جے پی کے ہاتھوں شرمناک مثال ہے۔ کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ، ایف سی کے 3 اہلکار شہید، سویلین سمیت 20 افراد زخمی،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق حملہ آور نے موٹر سائیکل ایف سی کی گاڑی سے ٹکرادی، امدادی کارروائیوں کے دوران میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔