محکمہ سکول ایجوکیشن میں لاکھوں‌کی کرپشن کا انکشاف

10:26 AM, 5 Sep, 2021

حسان عبداللہ
لاہور(پبلک نیوز) کوروناء وبا کے دوران سکول ایجوکیشن نے بھی قومی خزانے پر خوب ہاتھ صاف کئے. آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں قواعد سے ہٹ کر اساتذہ کو 84 لاکھ روپے سے زائد کنوینس الاونس دینے کا انکشاف ہوا ہے. محکمہ خزانہ کے احکامات کے مطابق ہر قسم کی چھٹیوں کے دوران کنوینس الاونس نہیں دیا جا سکتا. محکمہ سکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارچ 2020 سے بند ہونے والے سکول موسم گرما کی تعطیلات میں شمار ہوں گے. آڈٹ کے دوران تعطیلات کے باوجود گریڈ 14 سے 18 کے 2 ہزار 121 افراد نے غیر قانونی کنوینس الاونس حاصل کیا. آڈیٹر جنرل نے سکول ایجوکیشن کے اس غیر قانونی اقدام کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی.
مزیدخبریں