گولڈ میڈل جیتنے پر انعام بٹ کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

10:36 AM, 5 Sep, 2021

حسان عبداللہ
لاہور(ویب‌ڈیسل) پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہر کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا، فائنل میں انہوں نے یوکرین کے ریسلر کو شکست دی. وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کی جانب سے چیمپئن ریسلر انعام بٹ کے لئے ورلڈ بیچ گیمز ریسلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے. ایک بیان میں صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ انعام بٹ آپ پاکستان کا فخر ہیں اور آپ جیسے باہمت نوجوان پاکستان کی شان ہیں۔ رائےتیمور خان بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی وطن واپسی پر پروقار تقریب میں وزیر اعلی پنجاب پیرا اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی اور انعام بٹ کو انعامات دیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت حکومت پنجاب کھیل اور کھلاڑیوں کی فلاح کے لئے کام کرتی رہے گی۔
مزیدخبریں