کورونا ویکسینیشن سے متعلق سندھ حکومت کا اہم فیصلہ
04:50 PM, 5 Sep, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) کورونا ویکسینیشن کے سلسلے میں سندھ حکومت کا اہم فیصلہ۔ بینک خدمات حاصل کرنے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے۔ محکمہ صحت سندھ کی طرف سے NCOC کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق تمام بینک اور پوسٹ آفیسز صرف ویکسین کروانے والے کسٹمرز کو خدمات فراہم کریں۔ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں کسٹمرز کو خدمات کی فراہمی سے معزرت کی جائے۔ محکمہ صحت کی طرف سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹ ایس او پیز کے حوالے سے بھی محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق اب ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کی ایس او پیز میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے اور مہمانوں کی ہوٹلز میں رہائش نہیں ہو سکے گی۔