'عمران خان کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک بند کیا جائے'

02:28 PM, 5 Sep, 2022

احمد علی
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک بند کیا جائے، کیونکہ وہ سیاسی لیڈر نہیں ہے۔ نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اسے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے اور قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے لانچ کیا گیا اور فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، عمران خان نے ہمارے ملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب اس کی مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔ مریم نواز نے کہا اگر عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی نہیں نکلے گا اور نیچے کی طرف جاتا رہے گا۔
مزیدخبریں