آئینی طور پر مودی حکومت کا ’انڈیا‘ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

03:26 PM, 5 Sep, 2023

احمد علی
مودی حکومت نے آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کرکے ’ بھارت‘ رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمنٹ کا یہ سیشن 18 ستمبر کو شروع ہوگا جو کہ 22 ستمبر تک جاری رہے گا . اس میں بھارتی آئین میں انڈیا کا مطلب بھارت میں ترمیم کی جائے گی اور اس کا نام صرف ’ری پبلک آف بھارت‘ رکھا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کا نام بھارت رکھنے کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے گی جس کے لیے مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں ایک قرارداد لاسکتی ہے۔
مزیدخبریں