امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
06:38 PM, 5 Sep, 2023
کراچی : کاروباری ہفتے کےدوسرے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1.46 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 307.10 روپے پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 305.64 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 323 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے پر بند ہوا تھا۔ بلیک مارکیٹ میں کمی کے باعث انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فرق 16 روپے کا ہوگیا۔