سندھ رینجرز کو کراچی میں بڑے آپریشن کا حکم

09:53 PM, 5 Sep, 2023

احمد علی
کراچی : سندھ رینجرز کو کراچی میں بڑے آپریشن کا حکم دے دیا گیا، اعلیٰ عسکری قیادت نے رینجرز کو احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سسٹم چلانے والوں، واٹر ہائیڈرنٹ مافیا، اسمگلرز اور لینڈ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔ پاکستان سندھ رینجرز کو کراچی میں بڑے آپریشن کا حکم دے دیا گیا ۔ اعلیٰ عسکری قیادت نے رینجرز کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اعلیٰ عسکری حکام کا کہنا ہے ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کی جائیں کراچی کے ہر شہری کا حق ہے کہ اسے پانی ملے۔ کراچی میں کسی کو حق نہیں کسی کی زمین املاک پر ناجائز قبضہ کرے، اب اسٹریٹ کرائم، جرائم پیشہ افرا د، زمینوں میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائیں گی ۔ اعلی عسکری حکام کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آپریشن بلا تفریق کیا جائے، مافیاز کی پشت پناہی کرنے والے سیاسی افراد اور سرکاری افسران کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔
مزیدخبریں