ایشیا کپ ، سری لنکا نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

10:35 PM, 5 Sep, 2023

احمد علی
لاہور: سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایشیا کپ گروپ بی کے تیسرے اور پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے 32 ، نیسنکا 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ساماراوکرما 3 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد کوشل مینڈس اور آسالنکا کے درمیان 102رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔لیکن آسالنکا 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کوشل مینڈس نے 92 رنز بنائے جبکہ ڈی سلوا 14 ، والیلاگے نے 33 اور تھکشانا نے 28 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 3، راشد خان نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزیدخبریں