یوم دفاع و شہداء پر شہداء کے لواحقین کا قوم کو خصوصی پیغام

11:17 AM, 5 Sep, 2024

ویب ڈیسک: 6 ستمبر پاک فوج اور عوام نے متحد ہو کر دشمن کے حملے کو ناکام بنایا۔6 ستمبر پر شہداء کے لواحقین کے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔ 

قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے پاک فوج کے جوان میجر محمد یاسر شہید کی بیوہ کا کہنا ہے کہ "پاک فوج نے بہت قربانیاں دیں ، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے"۔

 میجر محمد یاسر شہید کی بیوہ نے کہا کہ "افواج پاکستان کے خلاف پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کی مذمت کرتی ہوں، میجر محمد یاسر شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میرے بابا نے اس وطن کے لئے اپنی جان قربان کی، "میں نے اپنے بابا کو نہیں دیکھا لیکن  امی نے بتایا کہ میرے بابا بہت اچھے انسان تھے، میں بڑی ہو کر اپنے بابا کی طرح پاک فوج میں شمولیت اختیار کروں گی۔

سپاہی اسد اللہ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بہت اچھے اخلاق کا مالک اور بہت نڈر تھا،  بیٹے کی شہادت کے بعد پاک فوج نے ہمارا بہت خیال رکھا اور ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے بیٹے کی بہت یاد آتی ہے لیکن جلد ہی اس سے دوسرے جہاں میں ملوں گی۔

نائب صوبیدار اقبال شہید کی والدہ نے کہا کہ "6 ستمبر کو پاک فوج کے جوانوں نے ملک کے لیے قربانیاں دیں میرے بیٹے نے بھی ملک کے لیے اپنی جان قربان کی، شہید کے بیٹے کا کہنا تھا کہ "میرے بابا مجھے 6 ستمبر کے حوالے سے بتاتے تھے کہ کیسے بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور پاکستانی فوج نے ان کے حملے کو ناکام بنایا،  بابا کی طرح میں بھی اپنے ملک کے لئے جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کروں گا۔ 

نائب صوبیدار اقبال شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ  ڈیجیٹل دہشتگردی عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کر رہی ہے، قوم کو پیغام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی افواہوں پر یقین نہ کریں پاک فوج پر یقین رکھیں وہ ملکی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

سپاہی محمد بلال شہید کے والد کا کہنا تھا کہ "میں بیٹے کی طرح اپنے وطن کے لئے جان قربان کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہوں، انکی بیٹی کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوان  ملک کا دفاع کر رہے ہیں جس کے باعث ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔

والد سپاہی صدام قمر شہید نے کہا کہ میرے بیٹے نے فتنہ الخوارج کو شکست دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وہیں انکی بیوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اس ملک کے لئے جان قربان کی اور ملک کے دفاع کے لئے ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ آپ کے دینی معلم کا کہنا تھا کہ صدام بہت بہادر ، نڈر  اور ہمیشہ سے ملک کے لئے کچھ کرنے کا عزم رکھتا تھا۔

مزیدخبریں