جائیداد کا تنازعہ: سوتیلے بھائی کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او قتل

12:02 PM, 5 Sep, 2024

ویب ڈیسک: جائیداد کے تنازعے پر سوتیلے بھائی نے سابق ایس ایچ او کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود جوڑے پل پر پیش آیا۔ ملزم علی نے سابق ایس ایچ او لوہاری شاہد اصغر پر فائرنگ کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی سابق ایس  ایچ او اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ملزم پولیس آفیسر کا سوتیلا بھائی تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم اور مقتول میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں