(ویب ڈیسک ) پولیس کی جانب سے نامز د ملزم قیصر بٹ اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے گرینڈ ریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل کا معاملہ، پولیس تفتیش کی جانب سے جاوید بٹ کے قتل کی واردات گینگ وار کا تسلسل قرار دیدی گئی ۔
پولیس تفتیش کے مطابق کینال روڈ پر قتل کی واردات میں ایک کار دو موٹر سائیکل استعمال ہوئے ، شوٹرز کی نقل و حرکت اور لوکیشنز تعین کرنے کے لیے سو سے زائد کیمروں کی فوٹیجز کا تجزیہ مکمل کرلیا گیا ۔
مقدمہ میں نامزد ملزمان نے بھی عبوری ضمانتیں نہیں کروائیں ۔ پولیس نے قیصر بٹ اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے گرینڈ ریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ قتل کی تفتیش گینگ وار کے ممکنہ ردعمل کو سامنے رکھ کر کی جائے گی ۔ پولیس نے بالاج طیفی گینگ وار کے متحرک ارکان کی نشاندہی بھی کرلی ہے۔